Check out the Chicken Golash Recipe in Urdu. Learn how to make the best Chicken Golash Recipe, cooking
Ingredients - اجزاء
1 چکن لیگ پیسز 8 عدد(بون لیس کروا کے دھو کر صاف کر لیں)
2 پیاز(چوپ کر لیں) 2 عدد
3 لال مرچ پاؤڈر 1 کھانے کا چمچہ
4 سیاہ زیرہ 1 چائے کا چمچہ
5 مشروم 115 گرام
6 ٹماٹر 400 گرام
7 یخنی 1 کپ
8 نمک حسب ذائقہ
9 ہرا دھنیا گارنشنگ کے لئے
10 تیل فرائی کرنے کے لئے
Step by Step Instructions - تیار کرنے کی ترکیب
- 1نان اسٹک فرائنگ پین میں تیل گرم کرکے اس میں چکن کے لیگ پیسز ڈالیں اور ڈھکن ڈھک کر درمیانی آنچ پہ 15 منٹ تک پکائیں۔
- 2گوشت کو خوب اچھی طرح گولڈن براؤن ہو جانے کے بعد اس میں پیاز‘لال مرچ پاؤڈر‘نمک اور سیاہ زیرہ ڈال کر چمچہ چلائیں اور 3 منٹ تک فرائی کریں۔
- 3اس کے بعد اس میں مشروم شامل کریں اور 2 منٹ تک مزید فرائی کریں۔
- 4ٹماٹر اور یخنی ڈال کر ایک بار اُبالیں‘اس کے بعد ڈھکن ڈھک کر ہلکی آنچ پہ 30-35 منٹ تک پکائیں۔
- 5گوشت کے گل جانے کے بعد ڈھکن ہٹا کر 5-10 منٹ تک تیز آنچ پہ پکائیں تاکہ زائد پانی بھاپ بن کر اُڑ جائے اس دوران مسلسل چمچہ چلاتی جائیں تاکہ گریوی پیندے میں نہ لگے۔
- 6آخر میں چوپ کئے ہوئے ہرے دھنیے سے گارنش کرکے شروع کریں۔
- 7مزیدار چکن گولاش تیار ہے۔اُبلے ہوئے چاولوں کے ساتھ شروع کریں۔
Comments
Post a Comment